Sunday 20 September 2020

امی یہ دیکھیں، کالیاں زلفاں والے کے پاوں مبارک کے نشان

 امی یہ دیکھیں، کالیاں زلفاں والے کے پاوں مبارک کے نشان


عشق والوں کے لیے!

تو پھر ایک دفعہ بیرِ روحا حاضری کا موقعہ ملا۔

(••بیرِ روحا•• مدینہ مُنورہ کے قریب یہ وہ مُبارک کنواں ہے جس کا پانی ستر (70) انبیاءکرام علیھم السلام نے نوش فرمایا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے بھی غزوہ بدر جاتے ہوۓ نوش فرمایا۔۔۔)

بتانے والوں نے بتایا کے آپ شام کے بعد یا رات میں اس مقام پہ زیادہ وقت نہیں رک سکتے، سنا ہے یہاں دف بجنے کی آواز آتی ہے، جیسے محبت والوں کی محفل سجی ہو 📷

کچھ عشاق اس مقام کی زیارت کے لئے گئے، اور خوبصورت نعت خوانی اور درود پاک کی محفل سی سجا لی۔۔۔۔ درود پاک کا ورد کرتے ہی کرتے ایک ننھی بچی نے دیکھا کہ اس مبارک زمین پہ، بہت مختلف، پاوں کا نشان بن گیا۔
اور بچی نے دیکھتے ہوئے اپنی والدہ کو بتایا کہ "امی یہ دیکھیں،کالیاں زلفاں والے کے پاوں مبارک کے نشان"
اور جب سب نے زیارت کی، تو پاوں مبارک کا نشان عام لوگوں سے الگ تھا۔
ہم یقین رکھتے ہیں، کہ اس بچی کی پڑھی ہوئی نعت اور درود پاک کی برکت سے، وہاں سیدی رسول اللہ ﷺ کی تشریف آوری ہوئی تھی۔📷




کچھ دن پہلے یہ لوگ ہمارے گھر تشریف لائے، اور جب ہم نے انھیں سیدی رسول اللہ ﷺ کے قدم مبارک کی زیارت کروائی، تو انھوں نے فوراً اپنے ساتھ آنے والے اس واقعے کا ذکر کیا۔





انکی خوش نصیبی ہے 📷
اللہ کرے، کہ آپ سب بھی حضور ﷺ کے عشق میں زندہ رہیں📷 آمین۔

میرا یقین ہے، کہ یہ نشان حضرت محمدﷺ کے ہی قدم مبارک کا ہے

"ہم انتہا پسند ہیں، عشق رسول میںﷺ"

(یہ بات! صرف محبت والوں کے لئے ہے)

- ارسلان📷

تصویر - ماہم عبدالحمید

آپ بھی زیارت کریں 📷

سیدی رسول اللہ ﷺ کے قدم مبارک کے نشان ۔ بیرِ روحا 📷

Footprint of Sayyadi Rasul'Allah ﷺ - Beer e Ruha📷

Arsalan Gilani


No comments:

Post a Comment